تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
مشرق دن کا اور مغرب رات کا نشان ہے گویا اشارہ کر دیا کہ دن اور رات دونوں کو اسی مالک مشرق و مغرب کی یاد اور رضاجوئی میں لگانا چاہیئے۔ یعنی بندگی بھی اسی کی اور توکّل بھی اسی پر ہونا چاہیئے۔ جب وہ وکیل و کار ساز ہو تو دوسروں سے کٹ جانے اور الگ ہونے کی کیا پروا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں