مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ دہر، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

نحن خلقناهم وشددنا اسرهم واذا شئنا بدلنا امثالهم تبديلا

ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 31 میں سے آیت 28
  • پارہ 29
  • صفحہ 580

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اوّل پیدا ہم نے کیا اور سب جوڑبند درست کئے۔ آج ہماری وہ قدرت سلب نہیں ہوگئ۔ ہم جب چاہیں ان کی موجودہ ہستی کو ختم کرکے دوبارہ ایسی ہی ہستی بنا کر کھڑی کر دیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ یہ لوگ نہ مانیں گے تو ہم قادر ہیں کہ جب چاہیں ان کی جگہ دوسرے ایسے ہی آدمی لے آئیں جو ان کی طرح سرکش نہ ہونگے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. نَّحْنُہم نے ہیnaḥnu
  2. خَلَقْنَـٰهُمْپیدا کیا ہم نے ان کوkhalaqnāhum
  3. وَشَدَدْنَآاور ہم نے مضبوط کیےwashadadnā
  4. أَسْرَهُمْ ۖان کے بندھنasrahum
  5. وَإِذَااور جبwa-idhā
  6. شِئْنَاچاہیں ہمshi'nā
  7. بَدَّلْنَآبدل دیں ہمbaddalnā
  8. أَمْثَـٰلَهُمْان کی شکلوں کو۔ ان کی مثالوں کوamthālahum
  9. تَبْدِيلًابدل دیناtabdīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں