تَبْدِيل
اسم · 7 بارمعنی: بدل دینا · دوسرے تراجم: بدلنے والا, تبدیل ہونا, ہے کوئی تبدیلی۔ نہیں بدلتا, کوئی تبدیلی
قرآن میں صورتیں
- تَبْدِيلًا ×5
- تَبْدِيلَ ×2
تَبْدِيل
معنی: بدل دینا
تبديل قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: بدل دینا · دوسرے تراجم: بدلنے والا, تبدیل ہونا, ہے کوئی تبدیلی۔ نہیں بدلتا, کوئی تبدیلی
البدل والإبدال والتبديل والاستبدال: جعل شيء مكان آخر، وهو أعم من العوض، فإن العوض هو أن يصير لك الثاني بإعطاء الأول. والتبديل: تغيير الشيء وإن كان بغير عوض. وفرق ابن عرفة بين التبديل والإبدال فقال: التبديل: تغيير حال الشيء، والإبدال: جعل الشيء مكان غيره. وأنشد لأبي النجم: [من الرجز]
الباء والدال واللام أصل واحد، وهو قيام الشيء مقام الشيء الذاهب. يقال: هذا بدل الشيء وبديله. ويقولون بدلت الشيء: إذا غيرته وإن لم تأت له ببدل. قال الله تعالى: ﴿قل ما يكون لي أن أبدله من تلقاء نفسي﴾ [يونس: 15]. وأبدلته: إذا أتيت له ببدل. قال الشاعر:
7 میں سے آیات 1–7
ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی۔ خدا کی باتیں بدلتی نہیں۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
سورہ یونس، آیت 10:64تو تم ایک طرف کے ہوکر دین (خدا کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے جاؤ (اور) خدا کی فطرت کو جس پر اُس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے (اختیار کئے رہو) خدا کی بنائی ہوئی (فطرت) میں تغیر وتبدل نہیں ہو سکتا۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
سورہ روم، آیت 30:30مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا
سورہ احزاب، آیت 33:23جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی خدا کی یہی عادت رہی ہے۔ اور تم خدا کی عادت میں تغیر وتبدل نہ پاؤ گے
سورہ احزاب، آیت 33:62یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے
سورہ فاطر، آیت 35:43(یہی) خدا کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے۔ اور تم خدا کی عادت کبھی بدلتی نہ دیکھو گے
سورہ فتح، آیت 48:23ہم نے ان کو پیدا کیا اور ان کے مقابل کو مضبوط بنایا۔ اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے ان ہی کی طرح اور لوگ لے آئیں
سورہ دہر، آیت 76:28