مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مرسلات آیت 50 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قرآن کے بعد یقین کے لئے کس چیز کا انتظار ہے

یعنی قرآن سے بڑھ کر کامل اور مؤثر بیان کس کا ہوگا۔ اگر یہ مکذبین اس پر یقین نہیں لاتے تو اور کس بات پر ایمان لائیں گے؟ کیا قرآن کے بعد کسی اور کتاب کے منتظر ہیں جو آسمان سے اتریگی؟ تم سورۃ المرسلات وللہ الحمد والمنہ و بہ التوفیق والعصمۃ۔