سورہ مرسلاتالمرسلات
بھیجی جانے والی ہوائیں · 50 آیات · مکی
مرسلات (المرسلات): مکمل متن اور ترجمہ
ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج
وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا ﴿١﴾
77:1 ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں
فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا ﴿٢﴾
77:2 پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں
وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا ﴿٣﴾
77:3 اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا ﴿٤﴾
77:4 پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا ﴿٥﴾
77:5 پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ﴿٦﴾
77:6 تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ ﴿٧﴾
77:7 کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ﴿٨﴾
77:8 جب تاروں کی چمک جاتی رہے
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ﴿٩﴾
77:9 اور جب آسمان پھٹ جائے
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ﴿١٠﴾
77:10 اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ﴿١١﴾
77:11 اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں
لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ﴿١٢﴾
77:12 بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟
لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ﴿١٣﴾
77:13 فیصلے کے دن کے لئے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ﴿١٤﴾
77:14 اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٥﴾
77:15 اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦﴾
77:16 کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ ﴿١٧﴾
77:17 پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٨﴾
77:18 ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٩﴾
77:19 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ﴿٢٠﴾
77:20 کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟
فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ﴿٢١﴾
77:21 اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا
إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ﴿٢٢﴾
77:22 ایک وقت معین تک
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ ﴿٢٣﴾
77:23 پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٤﴾
77:24 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾
77:25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا
أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا ﴿٢٦﴾
77:26 یعنی) زندوں اور مردوں کو
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ﴿٢٧﴾
77:27 (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٨﴾
77:28 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢٩﴾
77:29 جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ ﴿٣٠﴾
77:30 (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿٣١﴾
77:31 نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ
إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ ﴿٣٢﴾
77:32 اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل
كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ ﴿٣٣﴾
77:33 گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٤﴾
77:34 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٣٥﴾
77:35 یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ﴿٣٦﴾
77:36 اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٧﴾
77:37 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾
77:38 یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ﴿٣٩﴾
77:39 اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٠﴾
77:40 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ ﴿٤١﴾
77:41 بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٤٢﴾
77:42 اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾
77:43 اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٤٤﴾
77:44 ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٥﴾
77:45 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی
كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿٤٦﴾
77:46 (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٧﴾
77:47 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿٤٨﴾
77:48 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾
77:49 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٠﴾
77:50 اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟