مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نبا آیت 10 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا ﴿١٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

رات کا لباس

جیسے آدمی کپڑا اوڑھ کر اپنے بدن کو چھپالیتا ہے۔اسی طرح رات کی تاریکی مخلوق کی پردہ داری کرتی ہے اور جو کام چھپانے کے لائق ہوں عمومًا رات کے اندھیرے میں کیے جاتے ہیں اور حسّی طور پر بھی شب کو کپڑا اوڑھنے کی ضرورت دن سے زیادہ ہوتی ہے۔کیونکہ نسبۃً وہ وقت خنکی اور ٹھنڈک کا ہوتا ہے۔