مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نباالنبإ

خبر · 40 آیات · مکی

نبا (النبإ): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ ﴿١﴾

    78:1 (یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟

    آیت کا صفحہ
  2. عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٢﴾

    78:2 (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

    آیت کا صفحہ
  3. ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ﴿٣﴾

    78:3 جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

    آیت کا صفحہ
  4. كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ﴿٤﴾

    78:4 دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

    آیت کا صفحہ
  5. ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ﴿٥﴾

    78:5 پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

    آیت کا صفحہ
  6. أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَـٰدًا ﴿٦﴾

    78:6 کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا

    آیت کا صفحہ
  7. وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا ﴿٧﴾

    78:7 اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)

    آیت کا صفحہ
  8. وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًا ﴿٨﴾

    78:8 (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا

    آیت کا صفحہ
  9. وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ﴿٩﴾

    78:9 اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا

    آیت کا صفحہ
  10. وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا ﴿١٠﴾

    78:10 اور رات کو پردہ مقرر کیا

    آیت کا صفحہ
  11. وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا ﴿١١﴾

    78:11 اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا

    آیت کا صفحہ
  12. وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا ﴿١٢﴾

    78:12 اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے

    آیت کا صفحہ
  13. وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا ﴿١٣﴾

    78:13 اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

    آیت کا صفحہ
  14. وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ﴿١٤﴾

    78:14 اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا

    آیت کا صفحہ
  15. لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا ﴿١٥﴾

    78:15 تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں

    آیت کا صفحہ
  16. وَجَنَّـٰتٍ أَلْفَافًا ﴿١٦﴾

    78:16 اور گھنے گھنے باغ

    آیت کا صفحہ
  17. إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَـٰتًا ﴿١٧﴾

    78:17 بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے

    آیت کا صفحہ
  18. يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا ﴿١٨﴾

    78:18 جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے

    آیت کا صفحہ
  19. وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا ﴿١٩﴾

    78:19 اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  20. وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ﴿٢٠﴾

    78:20 اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  21. إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا ﴿٢١﴾

    78:21 بےشک دوزخ گھات میں ہے

    آیت کا صفحہ
  22. لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابًا ﴿٢٢﴾

    78:22 (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے

    آیت کا صفحہ
  23. لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا ﴿٢٣﴾

    78:23 اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

    آیت کا صفحہ
  24. لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا ﴿٢٤﴾

    78:24 وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

    آیت کا صفحہ
  25. إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا ﴿٢٥﴾

    78:25 مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

    آیت کا صفحہ
  26. جَزَآءً وِفَاقًا ﴿٢٦﴾

    78:26 (یہ) بدلہ ہے پورا پورا

    آیت کا صفحہ
  27. إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا ﴿٢٧﴾

    78:27 یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

    آیت کا صفحہ
  28. وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كِذَّابًا ﴿٢٨﴾

    78:28 اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

    آیت کا صفحہ
  29. وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ كِتَـٰبًا ﴿٢٩﴾

    78:29 اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

    آیت کا صفحہ
  30. فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ﴿٣٠﴾

    78:30 سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  31. إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ﴿٣١﴾

    78:31 بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

    آیت کا صفحہ
  32. حَدَآئِقَ وَأَعْنَـٰبًا ﴿٣٢﴾

    78:32 (یعنی) باغ اور انگور

    آیت کا صفحہ
  33. وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا ﴿٣٣﴾

    78:33 اور ہم عمر نوجوان عورتیں

    آیت کا صفحہ
  34. وَكَأْسًا دِهَاقًا ﴿٣٤﴾

    78:34 اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

    آیت کا صفحہ
  35. لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا ﴿٣٥﴾

    78:35 وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

    آیت کا صفحہ
  36. جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا ﴿٣٦﴾

    78:36 یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

    آیت کا صفحہ
  37. رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا ﴿٣٧﴾

    78:37 وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

    آیت کا صفحہ
  38. يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ﴿٣٨﴾

    78:38 جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

    آیت کا صفحہ
  39. ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا ﴿٣٩﴾

    78:39 یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

    آیت کا صفحہ
  40. إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا ﴿٤٠﴾

    78:40 ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

    آیت کا صفحہ