مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نبا آیت 3 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ﴿٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قیامت پر سوال اور اختلافات

یعنی قیامت کی خبر جس میں لوگوں کا اختلاف ہے، کوئی اُس کے آنے پر یقین رکھتا ہے، کوئی منکر ہے کوئی شک میں پڑا ہے کوئی کہتا ہے بدن اُٹھیگا، کوئی کہتا ہے کہ سب عذاب وثواب رُوح پر گزرےگا بدن سے کچھ تعلق نہیں الی غیرذٰلک من الاختلافات۔