مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نبا آیت 7 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا ﴿٧﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

پہاڑوں کی میخیں

جیسا کسی چیز میں میخ لگا دینے سے وہ چیز اپنی جگہ سے نہیں ہلتی۔ایسے ہی ابتداء میں زمین جو کانپتی اور لرزتی تھی اللہ نے پہاڑپیدا کرکے اُس کے اضطراب اور کپکپی کو دور کیا۔گویا زمین کو ایک طرح کا سکون پہاڑوں سے حاصل ہوا۔