مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نازعات آیت 22 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ﴿٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

فرعون کی تکذیب اور ساحروں کی تلاش

یعنی وہ ملعون ماننے والا کہاں تھا۔ اس فکر میں چلا کہ لوگوں کو جمع کرے اور جادوگروں کو تلاش کرکے بلوائے کہ وہ موسٰیؑ کے معجزات کا مقابلہ کریں۔