مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نازعاتالنازعات

زور سے کھینچنے والے · 46 آیات · مکی

نازعات (النازعات): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرْقًا ﴿١﴾

    79:1 ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  2. وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشْطًا ﴿٢﴾

    79:2 اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  3. وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبْحًا ﴿٣﴾

    79:3 اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  4. فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبْقًا ﴿٤﴾

    79:4 پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  5. فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا ﴿٥﴾

    79:5 پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں

    آیت کا صفحہ
  6. يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ ﴿٦﴾

    79:6 (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا

    آیت کا صفحہ
  7. تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ ﴿٧﴾

    79:7 پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا

    آیت کا صفحہ
  8. قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ ﴿٨﴾

    79:8 اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  9. أَبْصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةٌ ﴿٩﴾

    79:9 اور آنکھیں جھکی ہوئی

    آیت کا صفحہ
  10. يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ ﴿١٠﴾

    79:10 (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  11. أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا نَّخِرَةً ﴿١١﴾

    79:11 بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)

    آیت کا صفحہ
  12. قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ ﴿١٢﴾

    79:12 کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے

    آیت کا صفحہ
  13. فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ ﴿١٣﴾

    79:13 وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی

    آیت کا صفحہ
  14. فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ ﴿١٤﴾

    79:14 اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  15. هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ ﴿١٥﴾

    79:15 بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے

    آیت کا صفحہ
  16. إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى ﴿١٦﴾

    79:16 جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

    آیت کا صفحہ
  17. ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ﴿١٧﴾

    79:17 (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے

    آیت کا صفحہ
  18. فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

    79:18 اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟

    آیت کا صفحہ
  19. وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ ﴿١٩﴾

    79:19 اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو

    آیت کا صفحہ
  20. فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٢٠﴾

    79:20 غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی

    آیت کا صفحہ
  21. فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ ﴿٢١﴾

    79:21 مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا

    آیت کا صفحہ
  22. ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ﴿٢٢﴾

    79:22 پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا

    آیت کا صفحہ
  23. فَحَشَرَ فَنَادَىٰ ﴿٢٣﴾

    79:23 اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا

    آیت کا صفحہ
  24. فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٤﴾

    79:24 کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں

    آیت کا صفحہ
  25. فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ ﴿٢٥﴾

    79:25 تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا

    آیت کا صفحہ
  26. إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ ﴿٢٦﴾

    79:26 جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے

    آیت کا صفحہ
  27. ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا ﴿٢٧﴾

    79:27 بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا

    آیت کا صفحہ
  28. رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا ﴿٢٨﴾

    79:28 اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا

    آیت کا صفحہ
  29. وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا ﴿٢٩﴾

    79:29 اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی

    آیت کا صفحہ
  30. وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ﴿٣٠﴾

    79:30 اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا

    آیت کا صفحہ
  31. أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا ﴿٣١﴾

    79:31 اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا

    آیت کا صفحہ
  32. وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا ﴿٣٢﴾

    79:32 اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا

    آیت کا صفحہ
  33. مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ ﴿٣٣﴾

    79:33 یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)

    آیت کا صفحہ
  34. فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٣٤﴾

    79:34 تو جب بڑی آفت آئے گی

    آیت کا صفحہ
  35. يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ ﴿٣٥﴾

    79:35 اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا

    آیت کا صفحہ
  36. وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ﴿٣٦﴾

    79:36 اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی

    آیت کا صفحہ
  37. فَأَمَّا مَن طَغَىٰ ﴿٣٧﴾

    79:37 تو جس نے سرکشی کی

    آیت کا صفحہ
  38. وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿٣٨﴾

    79:38 اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا

    آیت کا صفحہ
  39. فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿٣٩﴾

    79:39 اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے

    آیت کا صفحہ
  40. وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ ﴿٤٠﴾

    79:40 اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا

    آیت کا صفحہ
  41. فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿٤١﴾

    79:41 اس کا ٹھکانہ بہشت ہے

    آیت کا صفحہ
  42. يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ﴿٤٢﴾

    79:42 (اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟

    آیت کا صفحہ
  43. فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ ﴿٤٣﴾

    79:43 سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو

    آیت کا صفحہ
  44. إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ ﴿٤٤﴾

    79:44 اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)

    آیت کا صفحہ
  45. إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا ﴿٤٥﴾

    79:45 جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

    آیت کا صفحہ
  46. كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا ﴿٤٦﴾

    79:46 جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے

    آیت کا صفحہ