تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
آسمان اور زمین میں پہلے کون پیدا کیا گیا؟ اس کے متعلق ہم پیشتر کسی جگہ کلام کر چکے ہیں غالباً سورۃ "فصلت" میں (تنبیہ) "دحیٰ " کے معنی راغبؒ نے کسی چیز کو اس کے مقّر (جائے قرار) سے ہٹا دینے کے لکھے ہیں۔ تو شاید اس لفظ میں اُدھر اشارہ ہو جو آج کل کی تحقیق ہے کہ زمین اصل میں کسی بڑے جرم سماوی کا ایک حصّہ ہے جو اس سے الگ ہو گیا۔ واللہ اعلم۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں