یعنی ہوا خیزی ہو کر اقبال و رعب کم ہو جائے گا۔ بد رعبی کے بعد فتح و ظفر کیسے حاصل کر سکو گے۔
صبر و استقامت کامیابی کی کنجی ہیں
جو سختیاں اور شدائد جہاد کے وقت پیش آئیں ان کو صبر و استقامت سےبرداشت کرو ہمت نہ ہارو ، مثل ہے کہ ہمت کا حامی خدا ہے اس آیت میں مسلمانوں کو بتلا دیا گیا کہ کامیابی کی کنجی کیا ہے؟ معلوم ہوا کہ دولت، لشکر اور میگزین وغیرہ سے فتح و نصرت حاصل نہیں ہوتی۔ ثابت قدمی، صبرو استقلال، قوت و طمانیت قلب، یاد الہٰی، خدا و رسول اور ان کے قائم مقام سرداروں کی اطاعت و فرمانبرداری اور باہمی اتفاق و اتحاد سے حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پر بیساختہ جی چاہتا ہے کہ صحابہؓ کے متعلق "ابن کثیرؒ" کے چند الفاظ نقل کر دوں جو اخلاص و ایمان کی انتہائی گہرائی سے نکلے ہوئے ہیں۔ وَقَدْ کَانَ لِلصَّحَابَۃِؓ فِی بَاب الشُّجَاعَۃِ وَالْائمِّارِ بِمَا اَمَرَھُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ بِہٖ وَاَمْتِثَالِ مَا اَرْشَدَھُمْ اِلَیْہِ مَالَمْ یَکُنْ لِاَحَدٍ مِنَ الْاُمَمِ وَالْقُرُوْنِ قَبْلَھُمْ وَلَا یَکُوْنُ لِاَحَدٍ مِّمَّنْ بَعْدَھُمْ فَاِنَّھُمْ بِبَرَکَۃِ الرَّسُوْلِ ﷺ وَطَاعَتِہٖ فِیْمَا اَمَرَھُمْ فَتَحُوا الْقُلُوْبَ وَالْاَ قَالِیْمَ شَرْقًا وَغَرْبًا فِی الْمُدَّۃِ الْیَسِیْرَۃِ مَعَ قِلَّۃِ عَدَدِھِمْ بِالنِّسْبَۃِ اِلٰی جُیُوْشِ سَائِرِالْاَ قَالِیْمِ مِنَ الرُّوْمِ وَالْفُرْسِ وَالتُّرْکِ وَالصَّفَالِیَۃِ وَالْبَرْبَر الْجُیُوْشِ وَاَصْنَافِ السُّوْدَانِ وَالْقِبْطِ وَطَوَائِفِ بَنِیْ اٰدَمَ قَھَرُوا الْجَمِیْعَ حَتٰی عَلَتْ کَلِمَۃُ اللہِ وَظَھَرَ دِیْنُہٗ عَلٰی سَائِرِ الْاَدْیَانِ وَامْتَدَّتِ المَمَالِکُ الْاِسْلَامِیَّۃُ فِیْ مَشَارِقِ الْاَرْضِ وَمَغَارِبَھَا فِی اَقَلَّ مِنْ ثلاثین سِنَۃً فَرَضِیَ اللہُ عَنْھُمْ وَاَرْضَاھُمْ اَجْمَعِیْنَ وَحَشَرْنَا فِیْ زُمْرَتِھِمْ اِنَّہٗ کَرِیْمٌ تَوَّابٌ ۔