تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ہوا خیزی ہو کر اقبال و رعب کم ہو جائے گا۔ بد رعبی کے بعد فتح و ظفر کیسے حاصل کر سکو گے۔ جو سختیاں اور شدائد جہاد کے وقت پیش آئیں ان کو صبر و استقامت سےبرداشت کرو ہمت نہ ہارو ، مثل ہے کہ ہمت کا حامی خدا ہے اس آیت میں مسلمانوں کو بتلا دیا گیا کہ کامیابی کی کنجی کیا ہے؟ معلوم ہوا کہ دولت، لشکر اور میگزین وغیرہ سے فتح و نصرت حاصل نہیں ہوتی۔ ثابت قدمی، صبرو استقلال، قوت و طمانیت قلب، یاد الہٰی، خدا و رسول اور ان کے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں