رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے قیدیوں سے خطاب
بعض قیدیوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا تھا (مثلاً حضرت عباسؓ وغیرہ) ان سے کہا گیا کہ اللہ دیکھے گا کہ واقعی تمہارےدل میں ایمان و تصدیق موجود ہے تو جو کچھ زر فدیہ اس وقت تم سے وصول کیا گیا ہے اس سے کہیں زیادہ اور کہیں بہتر تم کو مرحمت فرمائے گا اور پچھلی خطاؤں سے درگذر کرے گا۔ اور اگر اظہار اسلام سے صرف پیغمبرکو فریب دینا مقصود ہے یا دغابازی کرنے کا ارادہ ہے تو بیشتر خدا سے جو دغابازی کر چکے ہیں یعنی فطری عہد الست کے خلاف کفر و شرک اختیار کیا یا بعض "بنی ہاشم" جو ابوطالب کی زندگی میں عہد کر کے آنحضرت ﷺ کی حمایت پر متفق ہوئے تھے اب کافروں کےساتھ ہو کر آئے اس کا انجام آنکھوں سےدیکھ لیا کہ آج کس طرح مسلمانوں کی قید اور قابو میں ہیں۔ آئندہ بھی دغابازی کی ایسی ہی سزا مل سکتی ہے خدا تعالیٰ سے اپنے دلوں اور نیتوں کو چھپا نہیں سکتے اور نہ اس کے حکیمانہ انتظامات کو روک سکتے ہیں۔ حضرت شاہ صاحب لکھتے ہیں "خدا کا وعدہ پورا ہوا، ان میں جو مسلمان ہوئے۔ حق تعالیٰ نے بےشمار دولت بخشی جو نہ ہوئے وہ خراب ہو کر تباہ ہو گئے۔"