تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
بعض قیدیوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا تھا (مثلاً حضرت عباسؓ وغیرہ) ان سے کہا گیا کہ اللہ دیکھے گا کہ واقعی تمہارےدل میں ایمان و تصدیق موجود ہے تو جو کچھ زر فدیہ اس وقت تم سے وصول کیا گیا ہے اس سے کہیں زیادہ اور کہیں بہتر تم کو مرحمت فرمائے گا اور پچھلی خطاؤں سے درگذر کرے گا۔ اور اگر اظہار اسلام سے صرف پیغمبرکو فریب دینا مقصود ہے یا دغابازی کرنے کا ارادہ ہے تو بیشتر خدا سے جو دغابازی کر چکے ہیں یعنی فطری عہد الست کے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں