مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انفال، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان الذين امنوا وهاجروا وجاهدوا باموالهم وانفسهم في سبيل الله والذين اووا ونصروا اولئك بعضهم اولياء بعض والذين امنوا ولم يهاجروا ما لكم من ولايتهم من شيء حتى يهاجروا وان استنصروكم في الدين فعليكم النصر الا على قوم بينكم وبينهم ميثاق والله بما تعملون بصير

جو لوگ ایمان لائے اور وطن سے ہجرت کر گئے اور خدا کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑے وہ اور جنہوں نے (ہجرت کرنے والوں کو) جگہ دی اور ان کی مدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور جو لوگ ایمان تو لے آئے لیکن ہجرت نہیں کی تو جب تک وہ ہجرت نہ کریں تم کو ان کی رفاقت سے کچھ سروکار نہیں۔ اور اگر وہ تم سے دین (کے معاملات) میں مدد طلب کریں تو تم کو مدد کرنی لازم ہوگی۔ مگر ان لوگوں کے مقابلے میں کہ تم میں اور ان میں (صلح کا) عہد ہو (مدد نہیں کرنی چاہیئے) اور خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 75 میں سے آیت 72
  • پارہ 10
  • صفحہ 186

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قیدیوں میں بعض ایسے تھے جو دل سےمسلمان تھے مگر حضرت کے ساتھ مکہ سے ہجرت نہ کر سکے اور بادل ناخواستہ کفار کے ساتھ ہو کر بدر میں آئے۔ ان آیات میں یہ بتلانا ہے کہ ایسے مسلمانوں کا حکم کیا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ حضرت کے اصحاب دو فرقے تھے "مہاجرین" اور "انصار" ۔ مہاجرین کنبہ اور گھر چھوڑنے والے اور انصار جگہ دینے والے اور مدد کرنے والے۔ ان دونوں میں آنحضرت ﷺ نے مواخاۃ (بھائی چارہ) قائم کر دیا تھا، آیت کا مضمون…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّبیشکinna
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. وَهَاجَرُوا۟اور انہوں نے ہجرت کیwahājarū
  5. وَجَـٰهَدُوا۟اور جہاد کیاwajāhadū
  6. بِأَمْوَٰلِهِمْاپنے مالوں کے ساتھbi-amwālihim
  7. وَأَنفُسِهِمْاور اپنے نفسوں کے ساتھwa-anfusihim
  8. فِىمیںfī
  9. سَبِيلِراستےsabīli
  10. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  11. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  12. ءَاوَوا۟جنہوں نے پناہ دیāwaw
  13. وَّنَصَرُوٓا۟اور مدد دیwanaṣarū
  14. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  15. بَعْضُهُمْان میں سے بعضbaʿḍuhum
  16. أَوْلِيَآءُسرپرست ہیں۔ گہرے دوست ہیںawliyāu
  17. بَعْضٍۢ ۚبعض کےbaʿḍin
  18. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  19. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  20. وَلَمْاور نہیںwalam
  21. يُهَاجِرُوا۟انہوں نے ہجرت کیyuhājirū
  22. مَانہیںmā
  23. لَكُمتمہارے لیےlakum
  24. مِّنکیmin
  25. وَلَـٰيَتِهِمان کی ولایت میں سےwalāyatihim
  26. مِّنکوئیmin
  27. شَىْءٍبھی چیزshayin
  28. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  29. يُهَاجِرُوا۟ ۚوہ ہجرت کرجائیںyuhājirū
  30. وَإِنِاور اگرwa-ini
  31. ٱسْتَنصَرُوكُمْوہ مدد مانگیں تم سےis'tanṣarūkum
  32. فِىمیںfī
  33. ٱلدِّينِدین کے معاملے میںl-dīni
  34. فَعَلَيْكُمُتو تم پر ہےfaʿalaykumu
  35. ٱلنَّصْرُمدد کرناl-naṣru
  36. إِلَّامگرillā
  37. عَلَىٰکے خلافʿalā
  38. قَوْمٍۭاس قوم (کے خلاف)qawmin
  39. بَيْنَكُمْتمہارے درمیانbaynakum
  40. وَبَيْنَهُماور ان کے درمیانwabaynahum
  41. مِّيثَـٰقٌۭ ۗپختہ معاہدہ ہےmīthāqun
  42. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  43. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  44. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  45. بَصِيرٌۭدیکھنے والا ہےbaṣīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں