مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تکویر آیت 11 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ ﴿١١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

آسمان کا پوست اُتاراجائیگا

جیسے جانور کا بعد ذبح کے پوست اتار لیتے ہیں اس سے تمام اعضاء اور رگ ریشے ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح آسمان کے کھل جانے سے اس کے اوپر کی چیزیں نظر آئیں گی اور غمام کا نزول ہوگا۔ جس کا ذکر انیسویں پارہ میں آیت یَوۡمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالۡغَمَامِ (فرقان۔۲۵) الخ سے ہوا ہے۔