تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
جیسے جانور کا بعد ذبح کے پوست اتار لیتے ہیں اس سے تمام اعضاء اور رگ ریشے ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح آسمان کے کھل جانے سے اس کے اوپر کی چیزیں نظر آئیں گی اور غمام کا نزول ہوگا۔ جس کا ذکر انیسویں پارہ میں آیت یَوۡمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالۡغَمَامِ (فرقان۔۲۵) الخ سے ہوا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں