تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ حضرت جبریلؑ کی صفات بیان ہوئیں۔ مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم جو اللہ کے پاس سے ہم تک پہنچا اس میں دو واسطے ہیں۔ ایک وحی لانے والا فرشتہ (جبریلؑ) اور دوسرا پیغمبر عربی ﷺ دونوں کی صفات وہ ہیں جنکے معلوم ہونے کے بعد کسی طرح کا شک و شبہ قرآن کے صادق اور منزل من اللہ ہونے میں نہیں رہتا۔ کسی روایت کی صحت تسلیم کرنے کے لئےاعلیٰ سے اعلیٰ راوی وہ ہوتا ہے جو اعلیٰ درجہ کا ثقہ، عادل، ضابط، حافظ اور امانت دار ہو۔ جس سے روایت کرے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں