مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مطففین، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ختامه مسك وفي ذلك فليتنافس المتنافسون

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 36 میں سے آیت 26
  • پارہ 30
  • صفحہ 588

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جیسے دنیا میں مہر لاکھ یا مٹی پر جمائی جاتی ہے وہاں کی مٹی مشک ہے اسی پر جمائی جائیگی شیشہ ہاتھ میں لیتے ہی دماغ معطر ہو جائیگا۔ اور اخیر تک خوشبو مہکتی رہے گی۔ یعنی دنیا کی ناپاک شراب اس لائق نہیں کہ بھلے آدمی اس کی طرف رغبت کریں۔ ہاں یہ شراب طہور ہے جس کے لئے لوگوں کو ٹوٹ پڑنا چاہیئے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش ہونی چاہیئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. خِتَـٰمُهُۥاس کی مہرkhitāmuhu
  2. مِسْكٌۭ ۚمسک ہوگی/ کستوری ہوگیmis'kun
  3. وَفِىاور میںwafī
  4. ذَٰلِكَاس (میں)dhālika
  5. فَلْيَتَنَافَسِپس چاہیے کہ ایک دوسرے پر بازی لے جائیںfalyatanāfasi
  6. ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَبازی لے جانے والےl-mutanāfisūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں