تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی یہ بھلائی تم کو کیسے حاصل ہو جبکہ آخرت کی فکر ہی نہیں۔ بلکہ دنیا کی زندگی اور یہاں کے عیش و آرام کو اعتقادًا یا عملًا آخرت پر ترجیح دیتے ہو حالانکہ دنیا حقیر و فانی اور آخرت اس سے کہیں بہتر اور پائدار ہے پھر تعجب ہے کہ جو چیز کمًا و کیفًا ہر طرح افضل ہو اسے چھوڑ کر مفضول کو اختیار کیا جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں