مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَبْقَى

قرآن میں أبقى

معنی: اور زیادہ باقی رہنے والا ہے

أبقى قرآن کی 4 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
4
مادّہ
ب ق ي

أَبْقَى

اسم · 7 بار

معنی: اور زیادہ باقی رہنے والا ہے · دوسرے تراجم: اور زیادہ دیرپا ہے, اور زیادہ باقی رہنے والا, اور زیادہ باقی رہنے والی

قرآن میں صورتیں

  • وَأَبْقَىٰ ×7

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البقاء: ثبات الشيء على حاله الأولى، وهو يضاد الفناء، وقد بقي بقاء، وقيل: بقي في الماضي موضع بقي، وفي الحديث: «بقينا رسول الله» أي: انتظرناه وترصدنا له مدة كثيرة، والباقي ضربان: باق بنفسه لا إلى مدة وهو الباري تعالى، ولا يصح عليه الفناء، وباق

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البقاء: الدوام. والبقاء المطلق لا يقال إلا للباري تعالى، قال تعالى: ﴿ويبقى وجه ربك﴾ [الرحمن: 27]. والبقاء: عدم الفناء. وقيل: البقاء ثبات الشيء على الحالة الأولى وقسم الراغب الباقي إلى باق بنفسه لا إلى مدة وهو الباري تعالى، ولا يصح عليه الفناء. وإلى باق بالله تعالى وهو ضربان: باق بشخصه إلى أن يفنيه الله كبقاء الأجرام…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ق ي پر مکمل اندراجات

أبقى والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (فرعون) بولا کہ پیشتر اس کے میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے۔ بےشک وہ تمہارا بڑا (یعنی استاد) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں (جانب) خلاف سے کٹوا دوں گا اور کھجور کے تنوں پر سولی چڑھوا دوں گا (اس وقت) تم کو معلوم ہوگا کہ ہم میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر تک رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:71
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اپنے پروردگار پر ایمان لے آئے تاکہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور (اسے بھی) جو آپ نے ہم سے زبردستی جادو کرایا۔ اور خدا بہتر اور باقی رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:73
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:127
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے تاکہ ان کی آزمائش کریں ان پر نگاہ نہ کرنا۔ اور تمہاری پروردگار کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی بہت بہتر اور باقی رہنے والی ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:131
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو چیز تم کو دی گئی ہے وہ دنیا کی زندگی کا فائدہ اور اس کی زینت ہے۔ اور جو خدا کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

    سورہ قصص، آیت 28:60
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:36
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے

    سورہ اعلیٰ، آیت 87:17