مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 129

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فان تولوا فقل حسبي الله لا اله الا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم

پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں (اور نہ مانیں) تو کہہ دو کہ خدا مجھے کفایت کرتا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میرا بھروسہ ہے اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 129
  • پارہ 11
  • صفحہ 207

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گر آپ کی عظیم الشان شفقت ، خیر خواہی اور دل سوزی کی لوگ قدر نہ کریں ، تو کچھ پروا نہیں۔ اگر فرض کیجئے۔ ساری دنیا آپ سے منہ پھیر لے تو تنہا خدا آپ کو کافی ہے جس کے سوا نہ کسی کی بندگی ہے نہ کسی پر بھروسہ ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ زمین و آسمان کی سلطنت اور "عرش عظیم" (تخت شہنشاہی کا) مالک وہ ہی ہے۔ سب نفع و ضرر ، ہدایت و ضلالت اسی کے ہاتھ میں ہے۔ فائدہ ابوداؤد میں ابوالدرداء سے روایت کی ہے کہ جو شخص صبح و شام سات سات مرتبہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِنپھر اگرfa-in
  2. تَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑیںtawallaw
  3. فَقُلْتو کہہ دیجیےfaqul
  4. حَسْبِىَکافی ہے مجھ کوḥasbiya
  5. ٱللَّهُاللہl-lahu
  6. لَآنہیںlā
  7. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  8. إِلَّامگرillā
  9. هُوَ ۖوہیhuwa
  10. عَلَيْهِاسی پرʿalayhi
  11. تَوَكَّلْتُ ۖمیں نے بھروسہ کیاtawakkaltu
  12. وَهُوَاور وہwahuwa
  13. رَبُّرب ہےrabbu
  14. ٱلْعَرْشِعرشl-ʿarshi
  15. ٱلْعَظِيمِعظیم کاl-ʿaẓīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں