مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 128

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد جاءكم رسول من انفسكم عزيز عليه ما عنتم حريص عليكم بالمؤمنين رءوف رحيم

(لوگو) تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر آئے ہیں۔ تمہاری تکلیف ان کو گراں معلوم ہوتی ہے اور تمہاری بھلائی کے خواہش مند ہیں اور مومنوں پر نہایت شفقت کرنے والے (اور) مہربان ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 128
  • پارہ 11
  • صفحہ 207

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جس کے حسب و نسب ، اخلاق و اطوار اور دیانت و امانت سے تم خوب واقف ہو۔ جس چیز سے تم کو تکلیف یا سختی پہنچے وہ ان پر بہت بھاری ہے ۔ ہر ممکن طریقہ سے آپ یہ ہی چاہتے ہیں کہ امت پر آسانی ہو اور دنیوی و اخروی عذاب سے محفوظ رہے۔ اسی لئے جو دین آپ ﷺ لائے وہ بھی سہل اور نرم ہے ۔ اور عمال کو آپ یہ ہی نصیحت فرماتے تھے۔ یَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا (آسانی کرو سختی مت کرو)۔ یعنی تمہاری خیر خواہی اور نفع رسانی کی خاص تڑپ ان کے دل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. جَآءَكُمْآیا تمہارے پاسjāakum
  3. رَسُولٌۭایک رسوrasūlun
  4. مِّنْمیں سےmin
  5. أَنفُسِكُمْتمہارے نفسوںanfusikum
  6. عَزِيزٌگراں ہےʿazīzun
  7. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  8. مَاوہ چیزmā
  9. عَنِتُّمْجو ضرر پہنچائے تم کوʿanittum
  10. حَرِيصٌحریص ہےḥarīṣun
  11. عَلَيْكُمتمہارے بارے میںʿalaykum
  12. بِٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں پرbil-mu'minīna
  13. رَءُوفٌۭشفقت کرنے والاraūfun
  14. رَّحِيمٌۭمہربان ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں