پچھلے انیباء کی تکذیب کا انجام
قوم نوح طوفان سے، عاد آندھی سے ثمود صیحہ (چیخ) سے ہلاک ہوئے۔ ابراہیمؑ کی حق تعالیٰ نے عجیب و غریب خارق عادت طریقہ سے تائید فرمائی۔ جنہیں دیکھ کر ان کی قوم ذلیل و ناکام ہوئی ان کا بادشاہ نمرود نہایت بد حالی کی موت مارا گیا۔ اصحاب مدین صیحہ (چیخ) رجفہ (زلزلہ) وغیرہ سے تباہ ہوئے ۔ قوم لوط کی بستیاں الٹ دی گئیں اور اوپر سے پتھروں کی بارش ہوئی۔ ان سب اقوام کا قصہ (بجز قوم ابراہیمؑ کے ) سورہ اعراف میں گذر چکا۔
یعنی خدا کسی کو بلاوجہ اور بے موقع سزا نہیں دیتا۔ لوگ خود ایسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ جن کے بعد عذاب الہٰی کا آنا ناگزیر ہے۔