مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ توبہ، آیت 70

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم ياتهم نبا الذين من قبلهم قوم نوح وعاد وثمود وقوم ابراهيم واصحاب مدين والمؤتفكات اتتهم رسلهم بالبينات فما كان الله ليظلمهم ولكن كانوا انفسهم يظلمون

کیا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور ابراہیم کی قوم اور مدین والے اور الٹی ہوئی بستیوں والے۔ ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے لے کر آئے۔ اور خدا تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 129 میں سے آیت 70
  • پارہ 10
  • صفحہ 198

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قوم نوح طوفان سے، عاد آندھی سے ثمود صیحہ (چیخ) سے ہلاک ہوئے۔ ابراہیمؑ کی حق تعالیٰ نے عجیب و غریب خارق عادت طریقہ سے تائید فرمائی۔ جنہیں دیکھ کر ان کی قوم ذلیل و ناکام ہوئی ان کا بادشاہ نمرود نہایت بد حالی کی موت مارا گیا۔ اصحاب مدین صیحہ (چیخ) رجفہ (زلزلہ) وغیرہ سے تباہ ہوئے ۔ قوم لوط کی بستیاں الٹ دی گئیں اور اوپر سے پتھروں کی بارش ہوئی۔ ان سب اقوام کا قصہ (بجز قوم ابراہیمؑ کے ) سورہ اعراف میں گذر چکا۔ یعنی خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. يَأْتِهِمْآئی ان کے پاسyatihim
  3. نَبَأُخبرnaba-u
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  5. مِنسےmin
  6. قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھےqablihim
  7. قَوْمِقومqawmi
  8. نُوحٍۢنوح میں سےnūḥin
  9. وَعَادٍۢاور عادwaʿādin
  10. وَثَمُودَاور ثمودwathamūda
  11. وَقَوْمِاور قومwaqawmi
  12. إِبْرَٰهِيمَابراہیمib'rāhīma
  13. وَأَصْحَـٰبِاور والےwa-aṣḥābi
  14. مَدْيَنَمدین والے۔ مدین والےmadyana
  15. وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتِ ۚاور وہ بستیاںwal-mu'tafikāti
  16. أَتَتْهُمْجنہیں الٹ دیا گیا آئے ان کے پاسatathum
  17. رُسُلُهُمان کے رسولrusuluhum
  18. بِٱلْبَيِّنَـٰتِ ۖروشن دلائل کے ساتھbil-bayināti
  19. فَمَاپس نہیںfamā
  20. كَانَہےkāna
  21. ٱللَّهُاللہl-lahu
  22. لِيَظْلِمَهُمْکہ ظلم کرتا ان پرliyaẓlimahum
  23. وَلَـٰكِناور لیکنwalākin
  24. كَانُوٓا۟وہ تھےkānū
  25. أَنفُسَهُمْاپنی جانوں پرanfusahum
  26. يَظْلِمُونَظلم کرتےyaẓlimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں