مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ضحیٰ، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما بنعمة ربك فحدث

اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 11
  • پارہ 30
  • صفحہ 596

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

محسن کے احسانات کا بہ نیت شکرگزاری (نہ بقصد فخرو مباہات) چرچا کرنا شرعًا محمود ہے۔ لہذا جو انعامات اللہ تعالیٰ نے آپ پر فرمائے ان کو بیان کیجیے۔ خصوصًا وہ نعمت ہدایت جس کا ذکر وَوَجَدَکَ ضَآلًّافَھَدٰی میں ہوا۔ اس کا لوگوں میں پھیلانا اور کھول کھول کر بیان کرنا تو آپ کا فرض منصبی ہے۔ شاید آپ کے ارشادات وغیرہ کو جو حدیث کہا جاتا ہے۔ وہ اسی لفظ فَحَدِّثْ سے لیا گیا ہو۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَمَّااور رہیwa-ammā
  2. بِنِعْمَةِنعمتbiniʿ'mati
  3. رَبِّكَاپنے رب کیrabbika
  4. فَحَدِّثْپس بیان کروfaḥaddith

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں