سورہ ضحیٰالضحى
دن کا چڑھنا · 11 آیات · مکی
ضحیٰ (الضحى): مکمل متن اور ترجمہ
ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج
وَٱلضُّحَىٰ ﴿١﴾
93:1 آفتاب کی روشنی کی قسم
وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ ﴿٢﴾
93:2 اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ ﴿٣﴾
93:3 کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا
وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ ﴿٤﴾
93:4 اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ ﴿٥﴾
93:5 اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ ﴿٦﴾
93:6 بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ ﴿٧﴾
93:7 اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ ﴿٨﴾
93:8 اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ ﴿٩﴾
93:9 تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ ﴿١٠﴾
93:10 اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ ﴿١١﴾
93:11 اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا