مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ضحیٰ آیت 8 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ ﴿٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غنی کر دیا

یعنی اس طرح کہ حضرت خدیجہؓ کی تجارت میں آپ ﷺ مضارب ہوگئے۔ اس میں نفع ملا پھر حضرت خدیجہؓ نے آپ ﷺ سے نکاح کر لیا اور اپنا تمام مال حاضر کر دیا۔ یہ تو ظاہری غنا تھا۔ باقی آپ ﷺ کے قلبی اور باطنی غنا کا درجہ تو وہ غنی عن العالمین ہی جانتا ہے۔ کوئی بشر اس کا کیا اندازہ کر سکے۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ ابتداء سے موروانعامات رہے ہیں آئندہ بھی رہیں گے۔ جس پروردگار نے اس شان سے آپ کی تربیت فرمائی۔ کیا وہ خفا ہو کر آپ کو یونہی درمیان میں چھوڑ دیگا۔ استغفراللہ۔