مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ الم نشرح، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذي انقض ظهرك

جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 8 میں سے آیت 3
  • پارہ 30
  • صفحہ 597

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وحی کا اترنا اوّل سخت مشکل تھا۔ پھر آسان ہو گیا۔ یامنصب رسالت کی ذمہ داریوں کو محسوس کرکے خاطر شریف پر گرانی گزرتی ہو گی۔ وہ رفع کر دی گئ۔ یا "وزر" سے وہ امور مباحہ مراد ہوں جو گاہ بگاہ آپ قرین حکمت و صواب سمجھ کر کر لیتے تھے اور بعد میں ان کا خلاف حکمت یا خلاف اولٰی ہونا ظاہر ہوتا تھا اور آپ ﷺ بوجہ علوّ شان اور غایت قرب کے اس سے ایسے ہی مغموم ہوتے تھے جس طرح کوئی گناہ سے مغموم ہوتا ہے۔تو اس آیت میں ان پر مواخذہ نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىٓوہ جس نےalladhī
  2. أَنقَضَتوڑ دی تھیanqaḍa
  3. ظَهْرَكَتیری کمرẓahraka

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں