اللہ کی رضا جنّت سے بھی بڑی نعمت ہے
یعنی جنّت کے باغوں اور نہروں سے بڑھ کر رضا مولٰی کی دولت ہے۔ بلکہ جنت کی تمام نعمتوں کی اصلی روح یہی ہے۔
یہ نعمت اللہ سے ڈرنے والوں کیلئے ہے
یعنی یہ مقام بلند ہر ایک کو نہیں ملتا۔ صرف ان بندوں کا حصّہ ہے جو اپنے رب کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں، اور اس کی نافرمانی کے پاس نہیں جاتے۔