مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 107

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان يمسسك الله بضر فلا كاشف له الا هو وان يردك بخير فلا راد لفضله يصيب به من يشاء من عباده وهو الغفور الرحيم

اور اگر خدا تم کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اس کا کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تم سے بھلائی کرنی چاہے تو اس کے فضل کو کوئی روکنے والا نہیں۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے فائدہ پہنچاتا ہے اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 107
  • پارہ 11
  • صفحہ 221

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب ان چیزوں کے پکارنے سے منع کیا جن کے قبضہ میں تمہارا بھلا برا کچھ نہیں تو مناسب ہوا کہ اس کے بالمقابل مالک علی الاطلاق کا ذکر کیا جائے جو تکلیف و راحت اور بھلائی برائی کے پورے سلسلہ پر کامل اختیار اور قبضہ رکھتا ہے جس کی بھیجی ہوئی تکلیف کو دنیا میں کوئی نہیں ہٹا سکتا ۔ اور جس پر فضل و رحمت فرمانا چاہے کسی کی طاقت نہیں کہ اسے محروم کر سکے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. يَمْسَسْكَپہنچائے تجھ کوyamsaska
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. بِضُرٍّۢکوئی تکلیفbiḍurrin
  5. فَلَاتو نہیںfalā
  6. كَاشِفَکوئی ہٹانے والاkāshifa
  7. لَهُۥٓاس کوlahu
  8. إِلَّامگرillā
  9. هُوَ ۖوہیhuwa
  10. وَإِناور اگرwa-in
  11. يُرِدْكَوہ ارادہ کرے تیرے ساتھyurid'ka
  12. بِخَيْرٍۢبھلائی کاbikhayrin
  13. فَلَاتو نہیںfalā
  14. رَآدَّکوئی پھیرنے والاrādda
  15. لِفَضْلِهِۦ ۚاس کے فضل کوlifaḍlihi
  16. يُصِيبُپہنچاتا ہےyuṣību
  17. بِهِۦاسےbihi
  18. مَنجس کوman
  19. يَشَآءُوہ چاہتا ہےyashāu
  20. مِنْمیں سےmin
  21. عِبَادِهِۦ ۚاپنے بندوںʿibādihi
  22. وَهُوَاور وہwahuwa
  23. ٱلْغَفُورُغفورl-ghafūru
  24. ٱلرَّحِيمُرحیم ہےl-raḥīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں