مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اهلكنا القرون من قبلكم لما ظلموا وجاءتهم رسلهم بالبينات وما كانوا ليؤمنوا كذلك نجزي القوم المجرمين

اور تم سے پہلے ہم کئی امتوں کو جب انہوں نے ظلم کا راستہ اختیار کیا ہلاک کرچکے ہیں۔ اور ان کے پاس پیغمبر کھلی نشانیاں لے کر آئے مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے۔ ہم گنہگار لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 13
  • پارہ 11
  • صفحہ 209

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر ان کی درخواست کے موافق جلدی عذاب نہ آئے یا تکلیف و مصیبت آ کر ٹل جائے تو بے فکر نہیں ہونا چاہئے۔ ظلم و شرارت اور بے ایمانی کی سزا جلد یا بدیر مل کر رہے گی۔ سنت اللہ قدیم سے یہ ہی ہے کہ جب لوگ انبیاء و مرسلین کے کھلے نشان دیکھنے کے بعد بھی ظلم و تکذیب پر کمر بستہ رہے اور کسی طرح ایمان و تسلیم کی طرف نہ جھکے تو آسمانی عذاب نے ان کو ہلاک کر ڈالا ، ہمیشہ مجرموں کو کسی نہ کسی رنگ میں سزا ملتی رہی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. أَهْلَكْنَاہلاک کیا ہم نےahlaknā
  3. ٱلْقُرُونَقوموں کو۔ بستیوں کوl-qurūna
  4. مِنتم سے پہلےmin
  5. قَبْلِكُمْتم سے پہلےqablikum
  6. لَمَّاجبlammā
  7. ظَلَمُوا۟ ۙانہوں نے ظلم کیاẓalamū
  8. وَجَآءَتْهُمْاور آئے ان کے پاسwajāathum
  9. رُسُلُهُمان کے رسولrusuluhum
  10. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ کھلے دلائل کےbil-bayināti
  11. وَمَااور نہwamā
  12. كَانُوا۟تھے وہkānū
  13. لِيُؤْمِنُوا۟ ۚکہ ایمان لے آئےliyu'minū
  14. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  15. نَجْزِىہم جزا دیتے ہیںnajzī
  16. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  17. ٱلْمُجْرِمِينَمجرمl-muj'rimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں