مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويعبدون من دون الله ما لا يضرهم ولا ينفعهم ويقولون هؤلاء شفعاؤنا عند الله قل اتنبئون الله بما لا يعلم في السماوات ولا في الارض سبحانه وتعالى عما يشركون

اور یہ (لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جو نہ ان کا کچھ بگاڑ ہی سکتی ہیں اور نہ کچھ بھلا ہی کر سکتی ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خدا کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں۔ کہہ دو کہ کیا تم خدا کو ایسی چیز بتاتے ہو جس کا وجود اسے نہ آسمانوں میں معلوم ہوتا ہے اور نہ زمین میں۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 18
  • پارہ 11
  • صفحہ 210

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وہ معاملہ تو خدا اور پیغمبر کے ساتھ تھا۔ اب ان کی خدا پرستی کا حال سنئے کہ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی پرستش کرتے ہیں جن کے قبضہ قدرت میں نفع و ضرر کچھ بھی نہیں۔ جب پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ بیشک بڑا خدا تو ایک ہے جس نے آسمان زمین پیدا کئے ، مگر ان اصنام (بتوں) وغیرہ کو خوش رکھنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ سفارش کر کے بڑے خدا سے دنیا میں ہمارے اہم کام درست کرا دیں گے اور اگر موت کے بعد دوسری زندگی کا سلسلہ ہوا تو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَعْبُدُونَاور وہ عبادت کرتے ہیںwayaʿbudūna
  2. مِنسےmin
  3. دُونِسواdūni
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. مَااس کی جوmā
  6. لَانہیںlā
  7. يَضُرُّهُمْنقصان دیتا ان کوyaḍurruhum
  8. وَلَااور نہwalā
  9. يَنفَعُهُمْنفع دیتا ان کوyanfaʿuhum
  10. وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  11. هَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگ۔ یہ ہستیاںhāulāi
  12. شُفَعَـٰٓؤُنَاہماری سفارش ہیںshufaʿāunā
  13. عِندَپاسʿinda
  14. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  15. قُلْکہہ دیجیےqul
  16. أَتُنَبِّـُٔونَکیا تم خبر دیتے ہوatunabbiūna
  17. ٱللَّهَاللہ تعالیٰ کوl-laha
  18. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  19. لَانہیںlā
  20. يَعْلَمُوہ جانتاyaʿlamu
  21. فِىمیںfī
  22. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  23. وَلَااور نہwalā
  24. فِىمیںfī
  25. ٱلْأَرْضِ ۚزمینl-arḍi
  26. سُبْحَـٰنَهُۥپاک ہے وہsub'ḥānahu
  27. وَتَعَـٰلَىٰاور بلند ہےwataʿālā
  28. عَمَّااس سے جوʿammā
  29. يُشْرِكُونَوہ شریک ٹھہراتے ہیںyush'rikūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں