مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان الناس الا امة واحدة فاختلفوا ولولا كلمة سبقت من ربك لقضي بينهم فيما فيه يختلفون

اور (سب) لوگ (پہلے) ایک ہی اُمت (یعنی ایک ہی ملت پر) تھے۔ پھر جدا جدا ہوگئے۔ اور اگر ایک بات جو تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے ہوچکی ہے نہ ہوتی تو جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے ہیں ان میں فیصلہ کر دیا جاتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 19
  • پارہ 11
  • صفحہ 210

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ممکن تھا مشرکین کہتےکہ خدا نے تمہارے دین میں منع کیا ہوگا ہمارے دین میں منع نہیں کیا۔ اس کا جواب دے دیا کہ اللہ کا دین ہمیشہ سے ایک ہے۔ اعتقادات حقہ میں کوئی فرق نہیں۔ درمیان میں جب لوگ بہک کر جدا جدا ہو گئے۔ خدا نے ان کے سمجھانے اور دین حق پر لانے کو انبیاء بھیجے۔ کسی زمانہ اور کسی ملت میں خدا نے شرک کو جائز نہیں رکھا۔ باقی لوگوں کے باہمی اختلافات کو زبردستی اس لئے نہیں مٹایا گیا کہ پہلے سے خدا کے علم میں یہ بات طے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہwamā
  2. كَانَتھےkāna
  3. ٱلنَّاسُلوگl-nāsu
  4. إِلَّآمگرillā
  5. أُمَّةًۭامتummatan
  6. وَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatan
  7. فَٱخْتَلَفُوا۟ ۚپھر انہوں نے اختلاف کیاfa-ikh'talafū
  8. وَلَوْلَااور اگر نہwalawlā
  9. كَلِمَةٌۭایک بات ہوتیkalimatun
  10. سَبَقَتْجو گزر گئیsabaqat
  11. مِنطرف سےmin
  12. رَّبِّكَتیرے رب کیrabbika
  13. لَقُضِىَالبتہ فیصلہ کردیا جاتاlaquḍiya
  14. بَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahum
  15. فِيمَااس معاملے میں جوfīmā
  16. فِيهِجس میںfīhi
  17. يَخْتَلِفُونَوہ اختلاف کر رہے تھےyakhtalifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں