مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا اذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم اذا لهم مكر في اياتنا قل الله اسرع مكرا ان رسلنا يكتبون ما تمكرون

اور جب ہم لوگوں کو تکلیف پہنچنے کے بعد (اپنی) رحمت (سے آسائش) کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں۔ کہہ دو کہ خدا بہت جلد حیلہ کرنے والا ہے۔ اور جو حیلے تم کرتے ہو ہمارے فرشتے ان کو لکھتے جاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 21
  • پارہ 11
  • صفحہ 211

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اہل مکہ پر حق تعالیٰ نے سات سال کا قحط مسلط کیا ۔ جب ہلاکت کے قریب پہنچ گئے تو گھبرا کر حضور ﷺ سے دعا کی درخواست کی اور وعدہ کیا کہ یہ عذاب اٹھ جائے تو ہم ایمان لے آئیں گے آپ ﷺ کی دعا سے خدا نے سماں کر دیا قحط کی بلا دور ہوئی۔ تو پھر وہ ہی شرارتیں کرنے لگے ، خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اس کی قدرت و رحمت پر نظر نہ رکھتے ۔ بلکہ انعامات الہٰیہ کو ظاہری اسباب و حیل اور محض بے اصل خیالات و اوہام کی طرف نسبت کرنے لگتے۔ اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَآاور جبwa-idhā
  2. أَذَقْنَاچکھاتے ہیں ہمadhaqnā
  3. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  4. رَحْمَةًۭرحمتraḥmatan
  5. مِّنۢmin
  6. بَعْدِبعدbaʿdi
  7. ضَرَّآءَمصیبت کےḍarrāa
  8. مَسَّتْهُمْجو پہنچی ان کوmassathum
  9. إِذَاجبidhā
  10. لَهُمان کے لیےlahum
  11. مَّكْرٌۭچالیں چلنا ہےmakrun
  12. فِىٓمیںfī
  13. ءَايَاتِنَا ۚہماری آیاتāyātinā
  14. قُلِکہہ دیجیے کہquli
  15. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  16. أَسْرَعُزیادہ تیز ہےasraʿu
  17. مَكْرًا ۚچال چلنے میںmakran
  18. إِنَّبیشکinna
  19. رُسُلَنَاہمارے فرشتےrusulanā
  20. يَكْتُبُونَلکھ رہے ہیںyaktubūna
  21. مَاجوmā
  22. تَمْكُرُونَتم چالیں چل رہے ہوtamkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں