مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فذلكم الله ربكم الحق فماذا بعد الحق الا الضلال فانى تصرفون

یہی خدا تو تمہارا پروردگار برحق ہے۔ اور حق بات کے ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوا ہے ہی کیا؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 32
  • پارہ 11
  • صفحہ 212

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مشرکین کو بھی اعتراف تھا کہ یہ امور کلیہ اور عظیم الشان کام اللہ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ اس لئے فرمایا کہ جب اصلی خالق و مالک اور تمام عالم کا مدبر اسی کو مانتے ہو ، پھر ڈرتے نہیں کہ اس کے سوا اور دوسروں کو معبود بناؤ۔ معبود تو وہ ہی ہونا چاہئے جو خالق کل ، مالک الملک، رب مطلق اور متصرف علی الاطلاق ہو۔ اس کا اقرار کر کے کہاں الٹے پاؤں واپس جارہے ہو۔ جب سچا وہ ہی ہے تو سچ کے بعد بجز جھوٹ کے کیا رہ گیا۔ سچ کو چھوڑ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَذَٰلِكُمُپس یہ ہےfadhālikumu
  2. ٱللَّهُاللہl-lahu
  3. رَبُّكُمُرب تمہاراrabbukumu
  4. ٱلْحَقُّ ۖسچاl-ḥaqu
  5. فَمَاذَاتو کیا کچھ ہےfamādhā
  6. بَعْدَبعدbaʿda
  7. ٱلْحَقِّحق کےl-ḥaqi
  8. إِلَّاسوائےillā
  9. ٱلضَّلَـٰلُ ۖگمراہی کےl-ḍalālu
  10. فَأَنَّىٰتو کہاں سےfa-annā
  11. تُصْرَفُونَتم پھیرے جاتے ہوtuṣ'rafūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں