مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما يتبع اكثرهم الا ظنا ان الظن لا يغني من الحق شيئا ان الله عليم بما يفعلون

اور ان میں سے اکثر صرف ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ اور کچھ شک نہیں کہ ظن حق کے مقابلے میں کچھ بھی کارآمد نہیں ہوسکتا۔ بےشک خدا تمہارے (سب) افعال سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 36
  • پارہ 11
  • صفحہ 213

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب معلوم ہو چکا کہ ''مبدی'' و ''معید'' اور ہادی وہ ہی اللہ ہے تو اس کے خلاف شرک کی راہ اختیار کرنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے ہاتھ میں کونسی دلیل و برہان ہے جس کی بناء پر ''توحید'' کے مسلک قوم و قدیم کو چھوڑ کر ضلالت کے گڑھے میں گرے جا رہے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کے پاس سوا ظنون و اوہام اور اٹکل پچو باتوں کے کوئی چیز نہیں۔ بھلا اٹکل کے تیر حق و صداقت کی بحث میں کیا کام دے سکتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. يَتَّبِعُپیروی کرتےyattabiʿu
  3. أَكْثَرُهُمْاکثر ان میں سےaktharuhum
  4. إِلَّامگرillā
  5. ظَنًّا ۚگمان کیẓannan
  6. إِنَّبیشکinna
  7. ٱلظَّنَّگمانl-ẓana
  8. لَانہیںlā
  9. يُغْنِىکام آتاyugh'nī
  10. مِنَسےmina
  11. ٱلْحَقِّحقl-ḥaqi
  12. شَيْـًٔا ۚکچھ بھیshayan
  13. إِنَّبیشکinna
  14. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  15. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  16. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  17. يَفْعَلُونَوہ کرتے ہیںyafʿalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں