مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 41

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان كذبوك فقل لي عملي ولكم عملكم انتم بريئون مما اعمل وانا بريء مما تعملون

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو کہہ دو کہ مجھ کو میرے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) تم میرے عملوں کا جواب دہ نہیں ہو اور میں تمہارے عملوں کا جوابدہ نہیں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 41
  • پارہ 11
  • صفحہ 213

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر ایسے دلائل و براہین سننے کے بعد بھی یہ لوگ آپ کی تکذیب کریں تو کہہ دیجئے کہ ہم اپنا فرض ادا کر چکے ، تم سمجھانے پر نہیں مانتے تو اب میرا تمہارا راستہ الگ الگ ہے۔ تم اپنے عمل کے ذمہ دار ہو میں اپنے عمل کا ۔ہر ایک کو اس کے عمل کا ثمرہ مل کر رہے گا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ (معاذاللہ) ''اگر اللہ کا حکم غلط پہنچاؤں تو میں گنہگار ہوں ، اور میں سچ لاؤں تم نہ مانو تو گناہ تم پر ہے۔ بہرحال ماننے میں کسی طرح…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگرwa-in
  2. كَذَّبُوكَانہوں نے جھٹلایا آپ کوkadhabūka
  3. فَقُلتو کہہ دیجیےfaqul
  4. لِّىمیرے لیےlī
  5. عَمَلِىمیرا عمل ہےʿamalī
  6. وَلَكُمْاور تمہارے لیےwalakum
  7. عَمَلُكُمْ ۖتمہارا عملʿamalukum
  8. أَنتُمتمantum
  9. بَرِيٓـُٔونَبری الذمہ ہوbarīūna
  10. مِمَّآاس سے جوmimmā
  11. أَعْمَلُمیں عمل کرتا ہوںaʿmalu
  12. وَأَنَا۠اور میںwa-anā
  13. بَرِىٓءٌۭبری ہوںbarīon
  14. مِّمَّااس سے جوmimmā
  15. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں