مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويستنبئونك احق هو قل اي وربي انه لحق وما انتم بمعجزين

اور تم سے دریافت کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔ کہہ دو ہاں خدا کی قسم سچ ہے اور تم (بھاگ کر خدا کو) عاجز نہیں کرسکو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 53
  • پارہ 11
  • صفحہ 214

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی غلفت کے نشہ میں چور ہو کر تعجب سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ ہم موت کے بعد دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور دائمی عذاب کا مزہ چکھیں گے ؟ کیا واقع ریزہ ریزہ ہو کر اور خاک میں مل کر پھر از سر نو ہم کو موجود کیا جائے گا ؟ آپ فرما دیجئے کہ تعجب کی کیا بات ہے، یہ چیز تو یقینًا ہونے والی ہے۔ تمہارا مٹی میں مل جانا اور پارہ پارہ ہو جانا خدا کو اس سے عاجز نہیں کر سکتا کہ پہلے کی طرح تمہیں دوبارہ پیدا کر دے اور شرارتوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَيَسْتَنۢبِـُٔونَكَاور وہ پوچھتے ہیں آپ سے۔ دریافت کرتے ہیں آپ سےwayastanbiūnaka
  2. أَحَقٌّکیا سچ ہےaḥaqqun
  3. هُوَ ۖوہhuwa
  4. قُلْکہہ دیجیےqul
  5. إِىہاںī
  6. وَرَبِّىٓقسم ہے میرے رب کیwarabbī
  7. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  8. لَحَقٌّۭ ۖیقینا حق ہےlaḥaqqun
  9. وَمَآاور نہیںwamā
  10. أَنتُمتمantum
  11. بِمُعْجِزِينَعاجز کرنے والےbimuʿ'jizīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں