مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 58 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قُلْ بِفَضْلِ ٱللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا۟ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ ﴿٥٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ تعالیٰ کی نعمت پر خوش ہونا

''فرح'' (خوش ہونا) محمود بھی ہے اور مذموم بھی ۔ کسی نعمت پر اس حیثیت سے خوش ہونا کہ اللہ کے فضل و رحمت سے ملی ہے ، محمود ہے ۔ جیسے یہاں فرمایا فَبِذٰلِکَ فَلۡیَفۡرَحُوۡا اور حطام دنیا پر خوش ہونا اور اکڑنا خصوصًا یہ خیال کر کے کہ ہم کو اپنی لیاقت سے حاصل ہوئی ہے، سخت مذموم ہے۔ قارون اپنے مال و دولت کی نسبت کہتا تھا۔ اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلۡمٍ عِنۡدِیۡ (القصص۔۷۸) اس کو فرمایا لَا تَفۡرَحۡ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡفَرِحِیۡنَ۔ وَ ابۡتَغِ فِیۡمَاۤ اٰتٰىکَ اللّٰہُ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ وَ لَا تَنۡسَ نَصِیۡبَکَ مِنَ الدُّنۡیَا (القصص۔۷۶،۷۷) الخ

یعنی اصلی چیز خدا کا فضل و رحمت ہے ۔ انسان کو اسی کی تلاش کرنی چاہئے۔ مال و دولت ، جاہ و حشم ، سب اس کے مقابلہ میں ہیچ ہیں۔