مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 58

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل بفضل الله وبرحمته فبذلك فليفرحوا هو خير مما يجمعون

کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 58
  • پارہ 11
  • صفحہ 215

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

''فرح'' (خوش ہونا) محمود بھی ہے اور مذموم بھی ۔ کسی نعمت پر اس حیثیت سے خوش ہونا کہ اللہ کے فضل و رحمت سے ملی ہے ، محمود ہے ۔ جیسے یہاں فرمایا فَبِذٰلِکَ فَلۡیَفۡرَحُوۡا اور حطام دنیا پر خوش ہونا اور اکڑنا خصوصًا یہ خیال کر کے کہ ہم کو اپنی لیاقت سے حاصل ہوئی ہے، سخت مذموم ہے۔ قارون اپنے مال و دولت کی نسبت کہتا تھا۔ اِنَّمَاۤ اُوۡتِیۡتُہٗ عَلٰی عِلۡمٍ عِنۡدِیۡ (القصص۔۷۸) اس کو فرمایا لَا تَفۡرَحۡ اِنَّ اللّٰہَ لَا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. بِفَضْلِساتھ فضل کےbifaḍli
  3. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  4. وَبِرَحْمَتِهِۦاور اس کی رحمت کےwabiraḥmatihi
  5. فَبِذَٰلِكَپس بوجہ اس کےfabidhālika
  6. فَلْيَفْرَحُوا۟پس چاہیے کہ وہ خوش ہوںfalyafraḥū
  7. هُوَوہhuwa
  8. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  9. مِّمَّااس سے جوmimmā
  10. يَجْمَعُونَوہ جمع کرتے ہیںyajmaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں