تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی قرآن جو نصیحت ، شفاء اور ہدایت و رحمت بن کر آیا ہے وہ ہی استناد اور تمسک کرنے کے لائق ہے۔ احکام الہٰیہ کی معرفت اور حلال و حرام کی تمیز اسی سے ہو سکتی ہے ۔ یہ کیا واہیات ہے کہ خدا نے تو تمہارے انتفاع کے لئے ہر قسم کی روزی پیدا کی۔ پھر تم نے محض اپنی آراء و اہواء سے اس میں سے کسی چیز کو حلال ، کسی کو حرام ٹھہرا لیا ۔ بھلا تحلیل و تحریم کا تم کو کیا حق ہے۔ کیا تم یہ کہنے کی جرأت کر سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ نے ایسا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں