تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی یہ لوگ روز قیامت کے متعلق کیا خیال کر رہے ہیں کہ کیا معاملہ ان کےساتھ ہو گا۔ سخت پکڑے جائیں گے یا ستے چھوٹ جائیں گے ۔ عذاب بھگتنا پڑے گا یا نہیں ۔ کن خیالات میں پڑے ہیں۔ یاد رکھیں جو دردناک سزا ملنے والی ہے وہ ٹل نہیں سکتی۔ یعنی خدا اپنے فضل سے دنیا میں بہت کچھ مہلت دیتا ہے ۔ بہت سی تقصیرات سے درگذر کرتا ہے۔ لیکن بہت لوگ نرمی اور اغماض کو دیکھ کر بجائے شکر گذار ہونے کے اور زیادہ دلیر اور بے خوف ہو جاتے ہیں۔ آخر…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں