مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 65

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا يحزنك قولهم ان العزة لله جميعا هو السميع العليم

اور (اے پیغمبر) ان لوگوں کی باتوں سے آزردہ نہ ہونا (کیونکہ) عزت سب خدا ہی کی ہے وہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 65
  • پارہ 11
  • صفحہ 216

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اوپر سے اعدائے مکذبین کا ذکر چلا آتا تھا ان کے بالمقابل دوستوں کا تذکرہ فرمایا اور ان کو دارین میں محفوط رہنے کی بشارت سنائی۔ اسی سلسلہ میں حضور ﷺ کو تسلی دی جاتی ہے کہ آپ ﷺ احمقوں اور شریروں کی باتوں سے رنجیدہ نہ ہوں ، غلبہ اور زور سب خدا کے لئے ہے وہ اپنے زور تائید سے حق کو غالب و منصور اور مخالفین کو ذلیل و رسوا کر کے چھوڑے گا وہ ان کی سب باتیں سنتا اور سب حالات جانتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. يَحْزُنكَغمگین کرے تجھ کوyaḥzunka
  3. قَوْلُهُمْ ۘان کا قولqawluhum
  4. إِنَّبیشکinna
  5. ٱلْعِزَّةَعزتl-ʿizata
  6. لِلَّهِاللہ کے لیے ہےlillahi
  7. جَمِيعًا ۚساری کی ساریjamīʿan
  8. هُوَوہیhuwa
  9. ٱلسَّمِيعُسننے والاl-samīʿu
  10. ٱلْعَلِيمُجاننے والا ہےl-ʿalīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں