تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خدا پر جھوٹ باندھنے والے خواہ دنیا میں کیسی ہی طاقت رکھتے ہوں اور اپنے سازوسامان پر مغرور ہوں لیکن انہیں حقیقی بھلائی اور کامیابی ہر گز نصیب نہیں ہو سکتی۔ تھوڑے دن دنیا کے مزے اڑا لیں انجام کار انکا معاملہ خدا کی طرف رجوع ہوگا۔ جہاں سے اپنے جرائم کی پاداش میں نہایت سخت عذاب کا مزہ چکھیں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں