تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
دوسری جگہ مذکور ہے کہ ساحرین نے موسٰیؑ سے دریافت کیا تھا کہ اپنا کرتب دکھلانے میں تم پہل کرتے ہو یا ہم کریں اس کے جواب میں موسٰیؑ نے فرمایا کہ جو تم کو دکھلانا ہے دکھلاؤ کیونکہ باطل کی پوری زور آزمائی اور نمائش کے بعد حق کا آنا اور باطل کو نیچا دکھا کر ملیامیٹ کر دینا زیادہ موثر اور غلبہ حق کو زیادہ واضح کر نے والا ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں