مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما القوا قال موسى ما جئتم به السحر ان الله سيبطله ان الله لا يصلح عمل المفسدين

جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے خدا اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ خدا شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 109 میں سے آیت 81
  • پارہ 11
  • صفحہ 218

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ساحرین نے اپنی لاٹھیاں اور رسیاں زمین پر پھینک دیں اور تخیل و نظر بندی سے دیکھنے والوں کو ایسا معلوم ہونے لگا گویا تمام میدان زندہ سانپوں سے بھرا ہوا ہے۔ موسٰیؑ نے فرمایا کہ جادو یہ ہے وہ جادو نہ تھا جسے فرعون اور اس کے خوشامدیوں نے جادو کہا تھا۔ یعنی بس تم اپنی قوت صرف کر چکے اب سنبھل جانا کہ خدا اپنی قدرت و رحمت سے یہ سب بنا بنایا کھیل بگاڑتا ہے جو میرے مقابلہ میں پھر کبھی نہیں سنور سکے گا۔ کیونکہ خدا کی عادت و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّآتو جبfalammā
  2. أَلْقَوْا۟انہوں نے ڈالاalqaw
  3. قَالَکہاqāla
  4. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  5. مَاجوmā
  6. جِئْتُمتم لائے ہوji'tum
  7. بِهِساتھ اس کےbihi
  8. ٱلسِّحْرُ ۖجادو ہےl-siḥ'ru
  9. إِنَّبیشکinna
  10. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  11. سَيُبْطِلُهُۥٓ ۖعنقریب باطل کردے گا اس کوsayub'ṭiluhu
  12. إِنَّبیشکinna
  13. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  14. لَانہیںlā
  15. يُصْلِحُسنوارتا۔ اصلاح کرتاyuṣ'liḥu
  16. عَمَلَعمل کیʿamala
  17. ٱلْمُفْسِدِينَمفسدوں کےl-muf'sidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں