تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی مصیبت کے بعد اگر خدا آرام و آسائش نصیب کرے تو سمجھتا ہے کہ گویا اب ہمیشہ کے لئے مصائب و تکالیف کا خاتمہ ہو چکا ، پچھلی کیفیت کبھی لوٹ کر آنے والی نہیں ۔ اس وقت غافل و مغرور ہو کر شیخیاں مارتا اور اتراتا پھرتا ہے حالانکہ چاہئے تھا کہ پچھلی حالت یاد کر کے خدا کا شکر ادا کرتا اور اس کے احسان کے سامنے جھک جاتا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں